بڑھتا ہوا افراط زر اور اسکے نتیجے میں پھیلنے والی مہنگائی میں عام آدمی کیلئے گزر بسر نا ممکن ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست علی خان

مورخہ: 28 مارچ 2014ء

ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے لئے آخری امید بن چکے ہیں، قوم ساتھ دے تاکہ جلد انقلاب کی منزل کو حاصل کیا جاسکے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ریاست علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے لئے امید کی بن چکے ہیں۔ پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے، انقلاب کی منزل کو پانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دست و بازو بن جائے۔ انقلاب ہی ملکی مسائل کے حل کے لئے آخری راستہ ہے۔ انقلاب کی راہ میں ہر رکاوٹ کو پاش پاش کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک وکلاء ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر انصار ملک، احمدیارگوندل ایڈووکیٹ، انصرمحمود ایڈووکیٹ، رائے اظہر کھرل، احسان اللہ، چوہدری صغیر، محسن بھٹی، شاہد عرفان محمد خان، مظہر ہاشمی شاہد منیر، ظہور الہی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ میں بڑھتا ہوا افراط زر اور اسکے نتیجے میں پھیلنے والی مہنگائی میں عام آدمی کیلئے گزر بسر نا ممکن ہوتی جا رہی ہے۔ محنت کشوں کی حقیقی آمدنی میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی شرح منافع میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب اور امیر کے درمیان اتنی وسیع خلیج پہلے کبھی موجود نہ تھی اور اب طبقاتی تفریق شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس معاشی امتیاز کے خلاف عوام میں پائی جانیوالی نفرت اور غصہ پر حکمرانوں کی بے حسی، بے شرمی اور سرد مہری اذیت ناک ہے۔ وہ گذشتہ روز لاہور روانگی سے قبل عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ سیاسی نظام زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ ظالم حکمران اپنی نا اہلیوں اور غلط پالیسیوں سے پورے ملک کو تھر پارکر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی 9 ماہ کی کارکردگی نے ظالم کو طاقتور اور مظلوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عقل سے بے بہرہ، ادراک و شعور سے بیگانہ، ویژن سے عاری صاحبان اختیار ایسے ایسے پلٹے مار رہے ہیں کہ انکی تراکیب انکی ہی تضحیک کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top